یروشلم : ایک اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ 3300 سال قدیم غار اتفاقاً دریافت ہوا۔ اس کا ڈھانچہ اور وہاں دریافت ہونے والے نوادرات اس انداز میں رکھے ہوئے تھے کہ گویا “انڈیانا جونس کی کسی فلم کے سیٹ” کا منظر پیش کر رہے ہوں۔اسرائیل کی آثار قدیمہ اتھارٹی (آئی اے اے) کی جانب سے اتوار کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ساحل سمندر کے کنارے بلماحیم نیشنل پارک کے قریب ایک مقبول سیاحتی مقام پر منگل کے روز اتفاقاً ایک غار کا انکشاف ہوا۔ جب وہاں کھدائی کرنے والی مشین اس کی چھت سے ٹکر اگئی۔ اس کے بعد ماہرین آثار قدیمہ نے انسانوں کے تعمیر کردہ مربع نما ایک کشادہ غار میں اترنے کے لیے سیڑھی کا استعمال کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ غار فرعون مصر رعمسیس دوم کے دور کا ہے۔