نیو یارک : اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل میں یورپی ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادی اْردن میں فلسطینیوں کی املاک منہدم کرنے کا سلسلہ روک دے۔ ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں انسانی امداد پہنچانے کی اجازت دی جائے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس کے اختتام پر اسٹونیا، فرانس، آئرلینڈ، ناروے اور برطانیہ نے باور کرایا کہ اسرائیل کی جانب سے انہدام اور املاک پر قبضہ کرنے کی حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے ہمیں تشویش ہے۔