غزہ: اسرائیل فلسطین تنازعہ میں 63 صحافی مارے جاچکے ہیں، CPJعالمی صحافتی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) کا کہنا ہے کہ موجودہ اسرائیل فلسطین تنازعے میں 63 صحافی مارے جاچکے ہیں۔سی پی جے کے اعلامیے کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 56 فلسطینی رپورٹر جاں بحق ہوچکے ہیں جب میں چار اسرائیلی اور تین لبنانی رپورٹر بھی مارے گئے ہیں۔سی پی جے نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعے میں 3 صحافی لاپتا اور 19 گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
ریاض، اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہان کا اجلاس
جدہ: اسلامی عسکری اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے سربراہان نے ریاض میں سعودی آرمی چیف آف اسٹاف کی صدارت میں اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔رپورٹس کے مطابق رکن ممالک کے چیفس اور جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا اتحاد کے سیکرٹری جنرل میجر محمد المغیدی نے استقبال کیا۔اس موقع پر اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کی حکمت عملی اور اہم اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسلامی دنیا اور معاشرے کی خدمت کے حوالے سے رکن ممالک کی کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔