اسرائیل لبنانی سرحد پر حالات سے نمٹنے تیار

   

تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے لبنان کی سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال کے بگڑنے سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہیکہ تل ابیب ایک ایسے سیاسی تصفیے کو ترجیح دیتا ہے جو سلامتی کی صورتحال میں تبدیلی کے بعد آبادی کو شمال کی طرف واپس جانے کا موقع فراہم کرے۔وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے فوجی مہم کو وسعت دینے کیلئے شمالی سیکٹر کی تیاری کے بارے میں زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ شمال کے رہائشیوں کو ان کے گھروں کو لوٹنے کے عمل کی پیشرفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ گیلنٹ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل ایک سیاسی حل تک پہنچنے کو ترجیح دیتا ہے جو رہائشیوں کو فوجی ذرائع سے ان کے گھروں کو واپس کرنے کے بجائے ان کی پرامن واپسی کی اجازت دے۔گیلنٹ کے بیانات لبنانی حکام کے ساتھ اس بات کی تصدیق کے ساتھ سامنے آئے ہیں کہ ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے سرحد کے اس پار اسرائیل کے ساتھ جاری لڑائی کو پرسکون کرنے کیلئے واشنگٹن کی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ ان میں اپنے جنگجوؤں کو سرحد سے ہٹانا بھی شامل ہے۔