اسرائیل :متاثرین کی تعداد 14000سے زائد

   

یروشلم، 22اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل میں بدھ کو کورونا وائرس کووڈ۔19سے انفیکشن کے 384نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی تعداد 14326ہوگئی ہے ۔اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق منگل کی شام سے آج تک 454کووڈ۔19سے متاثرہ لوگ صحت مند ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس بیماری سے 4961لوگ نجات پاچکے ہیں۔