بیروت : حماس قائد موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اسرائیل معاہدہ کے ذریعہ یرغمالیوں کو واپس لے گا یا ان کی نعشیں لے گا۔ روسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرئیل 100 روز بعد بھی بزور طاقت یرغمالیوں کو رہا کروانے میں ناکام رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسرائیل معاہدہ کے ذریعہ یرغمالیوں کو واپس لے گا یا ان کی نعشیں لے گا۔ موسیٰ ابومرزوق نے کہا کہ حوثی فلسطینیوں کے ساتھ حقیقی اور مؤثر یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تمام قوتیں غزہ میں نسل کشی بند کروانے کے لئے جرأتمندانہ اقدامات کریں۔
