اسرائیل میںعوام فلسطین کے ساتھ امن کے حامی

   

Ferty9 Clinic

انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے ریالی کا اہتمام
تل ابیب : اسرائیل کے تل ابیب میں ہزاروں افراد فلسطین کے ساتھ امن کی حمایت کے لئے جمع ہوئے ۔انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اتوار کے روز اس کی اطلاع دی۔ریلی کا انعقاد انسانی حقوق کی تنظیم شالوم اچشیف (پیسن او) نے کیا ۔ یہ تنظیم فلسطین اسرائیل تنازعہ کے پرامن حل کی حمایت کرتی ہے ۔تنظیم نے ٹوئیٹر پر لکھا ، “تل ابیب میں ہزاروں افراد نے مساوات ، امن اور فلسطین اور یہودی شراکت کی حمایت کی۔”اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وسطی تل ابیب میں حبیما تھیٹر کے سامنے ہزاروں افراد جمع ہوئے ۔ اجتماع سے خطاب کرنے والوں میں مصنف ڈیوڈ گراس مین اور اسرائیل کی بائیں بازو کی جماعتوں اور عرب پارٹیوں کی نمائندگی کرنے والے رہنما شامل تھے ۔اس دوران لوگوں نے فلسطین کے ساتھ مکمل امن معاہدے پر زور دیا۔