اسرائیل میں اتحادی حکومت خطہ کیلئے تباہی ہے، فلسطینی وزیراعظم

   

مغربی کنارہ ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے اسرائیل میں نئی اتحادی حکومت کے قیام کو خطے کے امن کے لیے تباہی قرار دے دیا۔ایک بیان میں فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے اسرائیل میں نتن یاہو اور بینی گینٹز کے درمیان اتحادی حکومت کے قیام سے متعلق معاہدے کی مذمت کی اور کہا کہ اس حکومت کے قیام کا مقصد دو ریاستی حل کا خاتمہ اور فلسطینی عوام کے حقوق غضب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے معاہدے کے تحت نتن یاہو مزید 18 ماہ تک وزیراعظم رہیں گے جس کے بعد ان کے حریف بینی گینٹز وزیراعظم بنیں گے۔اس معاہدے کے تحت مغربی کنارے پر اسرائیلی تسلط مضبوط کرنے کے لیے ریفرنڈم بھی کرایاجائے گا۔ جسے فلسطینی وزیراعظم نے خطے کے امن کے لیے تباہی قرار دیا ہے