اسرائیل میں اسلامی دور کے سونے کے سکے برآمد

   

یاونے (اسرائیل) ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں اسلامی دور کے سونے کے سکے برآمد ہوئے۔ وسطی اسرائیل ایک بھٹی کے داخلہ کے قریب ٹوٹا ہوا جگ دستیاب ہوا ۔ اس میں ابتدائی اسلامی دور کے ٹوٹے ہوئے سونے کے 7 سکے برآمد ہوئے۔ سمجھا جاتاہیکہ یہ صنعتی علاقہ تھا جہاں پکوان کے برتن، جارس اور دیگر اشیاء تیار کی جاتی تھیں۔ اسرائیل کے آثار قدیمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ 9 ویں صدی کے ہوسکتے ہیں جو برتن بنانے والے شخص کی سیونگس میں رکھے گئے تھے۔