اسرائیل میں ایمبولینس اور پولیس حکام سے رابطہ منقطعپراسرار سائبر حملہ

   

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل میں ہونے والے ایک اچانک اور پراسرار سائبر حملے کے نتیجے میں اسرائیلی ایمبولینس، پولیس اور فائر سروسز کے ساتھ مواصلاتی رابطے منقطع ہو گئے۔ دوسری طرف اسرائیلی حکام نے اس واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔منگل کو سائبر حملے کی روک تھام اور خرابی کو دور کیے جانے سے قبل پراسرار حملے کے ذریعے نشانہ بنائے گئے آلات نے رابطہ کرنے والوں کے لیے متبادل نمبر جاری کیے تھے۔یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اسرائیلی ایمرجنسی سروسز پر یہ خوفناک سائبر حملہ کس نے کیا۔ یروشلم پوسٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ ایمرجنسی لائنوں کی بندش کی وجہ معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خرابی کو درست کرنے کا کام جاری جاری ہے، جلد ہی تمام رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔اسرائیلی پولیس اور ایمبولینس سروسز میں یہ خلل ایک ایسے وقت میں پڑا ہے جب دوسری طرف غزہ میں حماس اور اسرائیل کی جنگ جاری ہے۔ گذشتہ جمعہ کے روز اس جنگ میں چار دن کے لیے عبوری وقفہ ہوا تھا جس کے بعد اس میں مزید دو دن کی توسیع کی گئی ہے۔