تل ابیب، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جس نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے ، لیکن اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 116 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس سے پہلے تقریبا ایک ماہ قبل یکم مئی کو کورونا وائرس کے 155 کیسز سامنے آئے تھے ۔ اسرائیل کی وزارت صحت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔اسرائیل میں کوروناوائرس کے اب تک 17،285 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ اس دوران پانچ مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 287 ہو گئی ہے ۔ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 2،055 فعال مریض ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے ۔کورونا وائرس کے 106 مریض اسپتال میں داخل ہیں جن میں سے 28 مریضوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔