اسرائیل میں برڈ فلو پھیلنے پر درجنوں پولٹری فارم بند

   

مقبوضہ بیت المقدس : سرائیل کے محکمہ زراعت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں برڈ فلو کی وبا پھیل گئی تھی ،جس کے باعث کئی پولٹری فارم بند کردیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ برڈ فلوسے 20 پولٹری فارم بہت متاثر ہوئے اور درجنوں کو مہر بندکیا گیا ہے۔ عبرانی اخباراسرائیل ہیوم کے مطابق وزارت زراعت کی طرف سے شروع کی گئی مہم ایک ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ وزارت زراعت کے مطابق اس سال فلو غیر معمولی طور پر پھیل گیا ہے ، جو انسانی صحت کے لیے خطرہ ہے۔