واشنگٹن : اسرائیل کے سرکاری امور کے نگران ادارے کا پیر کو کہنا تھا کہ وہ گزشتہ جمعہ کو ایک مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے قدامت پسند 45 یہودیوں کی ہلاکت پر تحقیقات کا آغاز کر رہا ہے۔ادارہ کے ایک اہم عہدیدار متن یاہو اینگل مین نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا واقعہ تھا جسے روکا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک خصوصی تحقیقات کا آغاز کر رہے ہیں جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ وہ کون سے حالات تھے جن کی وجہ سے یہ حادثہ وقوع پذیر ہوا۔اینگل مین کا کہنا تھا کہ یہ تحقیقات فیصلہ سازوں، پولیس اور امدادی کارکنوں کے اقدامات پر توجہ مرکوز رکھے گی۔