٭ اسرائیل کی بلیو اینڈ وائیٹ پارٹی کے امیدوار بینی گنٹز نے اعلان کیا کہ صدر اسرائیل ایون ریولن کی جانب سے دی گئی مہلت میں وہ حکومت قائم کرنے میں ناکام رہے۔ اس طرح اپریل سے اب تک اسرائیل میں تیسرے الیکشن ہونے کا امکان ہے۔ 120 رکنی اسرائیلی پارلیمنٹ میں ستمبر میں ہوئے انتخابات میں کسی بھی جماعت یا اتحاد کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔
