اسرائیل میں حکومت سازی کیلئے 3ہفتے کی مہلت

,

   

٭ اسرائیل کی دو اہم سیاسی جماعتیں مقررہ وقت یعنی چہارشنبہ کی نصف شب سے پہلے اتحادی حکومت کے سلسلے میں کسی معاہدہ پرنہیں پہنچ سکیں جس سے ملک میں 2019کے بعد سے چوتھی مرتبہ انتخابات ناگزیر دکھائی دے رہے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق مقررہ وقت ختم ہوجانے کے باوجود نتن یاہو کی لیکوڈ اور بینی گینٹس کی بلیو اینڈ وہائٹ پارٹی کے درمیان صلاح و مشورہ جاری ہے۔اسرائیلی صدر ریوین ریولین نے ان خبروں کے بعد کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت میں ’اہم پیش رفت‘ ہورہی ہے اسرائیلی پارلیمان کے اسپیکر بینی گینٹس اور وزیر اعظم بنجامن نتن یاہوکو کسی معاہدہ تک پہنچنے کی مدت میں 3 گھنٹے کی توسیع کردی تھی۔