اسرائیل میں داخلے پر پابندی میں 29ڈسمبر تک توسیع

   

تل ابیب : اسرائیل نے اومی کرون وائرس کی وجہ سے ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی کی مدت کو 29 دسمبر تک بڑھا دیا ہے۔اسرائیل حکومت نے موضوع سے متعلق تحریری بیان جاری کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ “اومی کرون ویرئینٹ کی وجہ سے غیر ملکیوں کے لئے سرحدوں کی بندش کی مدت 29 دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ انگلینڈ اور ڈنمارک کو سیاحتی ٹیبل کی “ریڈ لسٹ” میں شامل کر دیا گیا ہے”۔واضح رہے کہ اومی کرون ویرئینٹ کی وجہ سے اسرائیل نے 28 نومبر سے ملک میں غیر ملکیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا اور بیرونی ممالک سے ملک واپس لوٹنے والے شہریوں کے لئے قرنطینہ تدابیر کا اعلان کیا تھا۔اسرائیل حکومت نے گذشتہ ہفتہ ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے کی مدتِ ممانعت کو 22 دسمبر تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ ہر سال کرسمس کے موقع پر کثیر تعداد میں سیاح مقبوضہ مشرقی القدس میں واقع عالمِ عیسائیت کے مقدس مقامات کی زیارت کے لئے اسرائیل آتے ہیں۔ دینی سیاحت اور خاص طور پر کرسمس کا سیزن اس علاقے کے فلسطینیوں کے لئے بھی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔