تل ابیب : اسرائیل میں راکٹ حملہ کے بعد نتن یاہو جس ہوٹل میں مقیم تھے وہاں سے فوری فرار ہوگئے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیا کہ وزیراعظم اسرائیل نتن یاہو کو جب اطلاع ملی کہ غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف ایک راکٹ داغا گیا ہے تو وہ بئرسبع کی ہوٹل میں جاری تقریب چھوڑ کر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوگئے۔ اس موقع پر عوام کا ہجوم دیکھا جاسکتا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ پٹی میں فلسطینیوں نے اسرائیل کے عام انتخابات کے دن نتن یاہو کے علاقہ کا دورہ کرنے کے فوری بعد ہی جنوبی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے۔ غزہ پٹی سے اسرائیل پر ایک گولہ داغا گیا تھا۔ ایک میزائل خالی جگہ پر جا گرا۔