اسرائیل میں عرب شہری کو قتل کرنے کی کوشش ،یہودی کو 11 سال قید

   

یروشلم : یروشلم کی مجسٹریٹ اسرائیلی عدالت نے مشرقی یروشلم سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان فلسطینی کارکن کو چاقو سے وار کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے جرم میں دو یہودی نوجوانوں کو 11 سال اور 4.5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ جج ایلی ابرنیل نے کہا کہ مدعا علیہان نے لفظ کے ہر معنی میں دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کی اور اسے انجام دیا۔جج نے اس کیس کے مرکزی ملزم نوم ایلیملیک کو 11 سال قید کی سزا سنائی، کیونکہ اس نے حملے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس پر 100,000 شیکل (30,000 ہزار ڈالر) جرمانہ عائد کیا۔ دوسرے ملزم نفتالی المقیس کو ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی۔