یروشلم 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی پولیس نے آج کہاکہ اُنھوں نے فلسطین کے وزیر کو یروشلم کے اُمور میں دخل اندازی کی وجہ سے حراست میں لے لیا ہے۔ وہ وزیر برائے اُمور یروشلم تھے۔ فادی الہاشمی کو سرکاری ذریعہ کے بموجب اُن کی قیامگاہ سے گرفتار کیا گیا۔ ہاشمی کی گرفتاری اُن کی حالیہ سرگرمیوں کے بموجب متوقع تھی۔ اُن کے ساتھ چلّی کے صدر بھی موجود تھے جو یروشلم کی مسجد الاقصیٰ کا دورہ کررہے تھے۔ منگل کے دن ہاشمی صدر چلّی کے ساتھ مقدس مقام کے گڑبڑ زدہ علاقے کا دورہ بھی کرچکے ہیں جس پر اسرائیل برہم ہوگیا تھا اور کہا تھا کہ اُنھوں نے صدر ریاست کے ہمراہ دورہ کرکے دستوری خلاف ورزی کی ہے۔
