اسرائیل میں مارچ میں اندرون ایک سال تیسرے عام انتخابات

,

   

٭ اسرائیل میں 2 مارچ 2020ء کو تیسرے عام انتخابات منعقد ہوں گے۔ اندرون ایک سال اسرائیل میں یہ تیسرے عام انتخابات ہوں گے کیونکہ چہارشنبہ کو حکومت سازی کی مقررہ مدت ختم ہوگئی۔ اسرائیل کے ارکان پارلیمنٹ نے ایک تحریک پیش کرتے ہوئے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کو منظوری دی اور انتخابات کے انعقاد کیلئے تواریخ کا تعین کردیا۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو اور ان کے حریف بینی گینٹز ستمبر میں منعقدہ انتخابات کے بعد حکومت سازی میں ناکام ہوگئے تھے۔