اسرائیل میں ’مس یونیورس‘ پروگرام جنوبی افریقہ نے خود کو الگ کر لیا

   

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کی حکومت نے اسرائیل میں ہونے والے’مس یونیورس‘ کے مقابلے میں شرکت کرنے کے منتظمین کے فیصلے سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔جنوبی افریقہ کی حکومت نے 14 نومبر اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’مس جنوبی افریقہ‘ کے مقابلے کا اہتمام کرنے والے ادارے نے اسرائیل میں ہونے والے ’مس یونیورس‘ کے مقابلے میں شرکت کا جو فیصلہ کیا ہے، اس سے حکومت کا کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ مقابلہ آئندہ ماہ ہونے والا ہے۔