اسرائیل میں مکمل پابندی نہیں:نتن یاہو

   

تل ابیب، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر نئے اقدمات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پوری طرح پابندی نافذ نہیں کی جائے گی۔مسٹر نتن یاہو نے کہا کہ ‘‘ہم لوگوں کو گھروں میں بند نہیں کرسکتے ۔ میں پوری پابندی کے بارے میں نہیں کہہ رہا۔ امید ہے کہ ہم ایسا نہیں کریں گے ’’۔اسرائیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک کے 298 شہریوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں سے چار کی حالت نازک ہے ۔