تل ابیب ۔ اسرائیل میں آج پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اسرائیلی عوام گزشتہ دو سالوں کے دوران چوتھی بار اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ تازہ ترین جائزوں کے مطابق وزیر اعظم نتین یاہو کی لیکوڈ پارٹی کنیسٹ میں ایک بار پھر مضبوط طاقت بن کر ابھر سکتی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا نیتن یاہو وزیر اعظم کے عہدے کے لئے ایک بار پھر اکثریتی ووٹ حاصل کر پائیں گے۔ دائیں بازو کے قدامت پسند سربراہ حکومت کے خلاف بننے والا سیاسی اتحاد معمولی اکثریت کے ساتھ آگے آسکتا ہے۔ اگر الیکشن نتائج غیر واضح رہے تو حکومت کی تشکیل نہیں ہو پائے گی۔ اس صورت میں موسم گرما میں اسرائیل میں نئے انتخابات کروانا پڑسکتے ہیں۔
