اسرائیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 15728

,

   

یروشلم۔29 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے کئی ممالک کی طرح عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر اسرائیل میں بھی مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ اسرائیل کی وزارت صحت کی جانب سے منگل کو جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 173 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 15728 ہو گئی ہے ۔اسرائیل میں ایک دن میں کورونا سے چھ افراد ہلاک ہوئے ۔ اس وبا سے اب تک 210 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بیمار لوگوں کی تعداد میں کافی کمی آئی ہے ۔ تاہم اسرائیل میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ منگل کو مجموعی 546 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا ہے ۔ ملک میں اب تک 7746 افراد صحت یا ب ہو چکے ہیں ۔ اسرائیل میں منگل کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جوکہ چہارشنبہ تک جاری رہے گا۔ اسرائیل آج اپنا یوم آزادی مناے گا ۔دریں اثنا اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے 3 مئی سے مرحلہ وار طریقے سے قومی تعلیمی نظام کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔