یروشلم، 05 اپریل(اسپوٹنک)اسرائیل میں کورونا وائرس سے متاثروں ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 8018 ہوگئی ہے اور اب تک یہاں اس جان لیوا انفیکشن کی وجہ سے 46 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔یہ اطلاع اسرائیل کی وزارت صحت نے اتوار کو دی۔وزارت صحت نے بتایا کہ پورے ملک میں متاثرین کے 423 نئے معاملوں کے ساتھ اسً انفیکشن سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار کے پار ہوگئی ہے جو پہلے 7851 تھی اور 43 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔وزارت نے بتایا کہ اتوار کی صبح آٹھ بجے تک جملہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8018 ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 46 ہوگئی ہے ۔ وہیں اب تک 477 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔