یروشلم : اسرائیل میں یہود پر حملوں کے باعث ہتھیاروں کے لائسنس کی مانگ بڑھ گئی۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز خضیرہ میں ہونے والے حملے کے بعد اسرائیل میں ہتھیار رکھنے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی درخواستوں کی شرح میں 700 فیصد اضافہ ہوا۔ مقبوضہ شہر خضیرہ میں فائرنگ کے حملے میں 2اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے تھے۔ یہ حملہ مقبوضہ شہر کے اندر ام فحم شہر سے تعلق رکھنے والے 2فلسطینیوں نے کیا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دونوں حملہ ا?ور شہید ہو گئے۔ اسرائیل ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد 12گھنٹے کے دوران ا?باد کاروں نے اسلحہ رکھنے کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے 433 نئی درخواستیں جمع کرائیں۔ اخبار نے نشاندہی کی کہ اسلحہ کے لائسنس کی مانگ میں پہلے بھی اضافہ دیکھا جارہا تھا،اوسطا روزانہ 60 درخواستیں ہورہی تھیں، تاہم حملے کے بعد 430 سے زیادہ درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ اس سے قبل فلسطینی نوجوان محمد ابو قیعان نے 4اسرائیلیوں کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیاتھا۔