اسرائیل میں ہلاکت خیز بھگدڑ پر جرمن چانسلر کا اظہار افسوس

   

برلن۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اسرائیل میں جمعہ کو پیش آئے بھگدڑ کے ہلاکت خیز واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز ایک یہودی عبادتی تقریب میں بھگدڑ کے واقعہ میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ چانسلر مرکل کے ترجمان اشٹیفن زائبرٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ چانسلر مرکل اور جرمن حکومت نے اسرائیلی عوام سے میرون میں پیش آئے اس سانحہ پر دلی صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے اسرائیل میں وسیع پیمانے پر ٹیکہ اندازی کی گئی ہے اور اسی تناظر میں ہزارہا افراد کو اس طرح ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔