اسرائیل نے اردن کی سرحدی گذرگاہ دوبارہ کھول دی

   

تل ابیب ،22 ستمبر (ایجنسیز)۔ اسرائیل کے زیر انتظام مغربی کنارے اور اردن کے درمیان واحد گذرگاہ، ایلنبی کراسنگ مسافروں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے، جس کی تصدیق پیرکو اس زمینی سرحد کے انتظام کرنے والے اسرائیلی حکام کے ترجمان نے کی۔ اسرائیل نے اس گذرگاہ کو 19 ستمبر کو باضابطہ طور پر بند کردیا تھا، ایک دن بعد جب ایک اردنی ٹرک ڈرائیور نے وہاں فائرنگ کر کے دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ یہ سرحدی گذرگاہ تجارتی مال کی نقل و حمل کا بھی اہم راستہ ہے جو اردن اور مغربی کنارے کے درمیان ہوتا ہے۔