تل ابیب : اسرائیلی حکومت نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سینچیزاور بلجیم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو کے اسرائیل اور حماس کی جنگ کے بارے میں ریمارکس کے بعد دونوں ملکوں کے سفیروں کو طلب کرے گی۔ یہ اعلان اس کے بعد آیا ہے جب دونوں قائدین نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے سبب فلسطینی شہریوں کے مصائب کے لئے اسرائیل پر نکتہ چینی کی۔ ہسپانوی وزیر اعظم نے یورپی یونین سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے اپیل کی اور یہ بھی کہا کہ اسپین خود اپنے طور پر بھی یہ کر سکتا ہے۔ اسپین کے وزیر اعظم ، اپنے بلجیم کے ہم منصب کے ساتھ اسرائیل، فلسطینی علاقوں اور مصر کے دو روزہ دورے کی اختتام پر بات کر رہے تھے۔ اسپین کے پاس اسوقت یورپی یونین کی گردشی صدارت ہے جو باری باری ہر رکن ملک کو ملتی ہے، جبکہ یلجئم اس کے بعد جنوری میں یہ منصب سنبھالے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے۔