اسرائیل نے اللنبی بریج حملہ میں ایرانی کردار کا الزام لگا دیا

   

تل ابیب :اردن اور مقبوضہ مغربی کنارے کی سرحد پر کنگ حسین برج کراسنگ (اللنبی بریج کراسنگ) پر اتوار کی صبح ہونے والے حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلانٹ نے ایرانی کردار کی طرف اشارہ کیا ہے۔ انہوں نے اتوار کو غزہ کی پٹی میں نٹساریم کوریڈور کے دورے کے دوران کہا کہ اسرائیلی فوج دہشت گردی پھیلانے کی ایرانی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی تیاریوں اور اقدامات میں اضافہ کرے گی۔ یہ دہشت گردی چاہے مغربی کنارے میں ہو یا شمالی اسرائیل میں اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔