تل ابیب : اسرائیلی دفاعی نظام ‘آئرن ڈوم’ نے چند ہفتے قبل ہونے والی غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ہی ڈرون کو غلطی سے نشانہ بنا کر اْسے تباہ کردیا تھا۔یہ انکشاف اسرائیلی پبلک بروڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اسرائیلی فوج کے ایک ذرائع سے کیا ہے۔غزہ پٹی پر حملوں کے دوران اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام نے غلطی سے اسرائیلی فوج کے ہی ایک ڈرون کو تباہ کردیا تھا۔اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ذریعہ ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئرن ڈوم کے نظام نے غلطی سے ایک فوجی ڈرون کو دشمن کا ڈرون سمجھ کر آپریشن گارڈین آف دی والز (غزہ کی جنگ) کے دوران فضا میں ہی تباہ کردیا تھا۔تاہم براڈکاسٹر نے ڈرون کے تباہ ہونے کی تاریخ کا ذکر نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی آئرن ڈوم وہ اسرائیلی دفاعی نظام ہے جو غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی طرف سے داغے جانے والے شارٹ رینج میزائلوں اور راکٹوں کو روکتا ہے۔
