اسرائیل نے بیت حانون خالی کرنے کا حکم دے دیا

   

تل ابیب : اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شمالی حصّے بیت حانون اور اس کے اطراف کو خالی کرنے کا حکم ملنے کے بعد بے سروسامان فلسطینیوں نے دوبارہ نقل مکانی شروع کر دی ہے۔عینی شاہدوں سے موصول معلومات کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ کی پٹّی کے شمالی حصّوں سے غزّہ شہر اور جبالیا کی طرف جانا شروع کر دیا ہے۔سفر کا کوئی واسطہ نہ ہونے کی وجہ سے لْٹے پْٹے فلسطینی اشد ضرورت کی اشیاء کے ساتھ پیدل سفر کر ر ہے ہیں۔اسرائیل کے فوجی ترجمان آویخائے آڈرائے نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بیت حانون، شیخ زید اور شمالی حصّے میں موجود فلسطینی اپنی حفاظت کی خاطر فوری طور پر غزہ شہر کی طرف چلے جائیں۔