اسرائیل نے حزب اللہ کا ڈرون مار گرایا

   

مقبوضہ بیت المقدس ۔ اسرائیلی فوج نے لبنان سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے والے حزب اللہ کے ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کردیا۔ صہیونی فوج کی جانب سے مختصر بیان میں بتایا گیا کہ ڈرون کا کامیابی سے پتا چلانے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔ ہم اسرائیلی خودمختاری کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بیان میں ڈرون کی تکنیکی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ غیر مسلح ڈرون تھا اور جاسوسی کے مشن پرتھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی بھڑک اٹھی، اور اسرائیل نے گولہ باری اور فضائی حملے کیے۔