اسرائیل نے دمشق کے فوجی مقامات پر میزائل حملہ کئے

   

دمشق: اسرائیل نے پیر کی رات شام کی راجدھانی دمشق کے ارد گرد فوجی مقامات پر میزائل حملہ کیا جس میں ایک فوجی زخمی ہوگیا۔ شامی فوج نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کی جانب سے داغا گیا۔ جنگ پر نظر رکھنے والے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ ایران کی حمایت یافتہ لبنانی گروپ حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ڈپو سمیت تین فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔