غزہ ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے میں قائم واحد بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی روک دی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ غزہ سے عسکریت پسند فلسطینی ابھی تک آتش زنی کے لیے غبارے اسرائیل کی طرف چھوڑ رہے ہیں۔ فلسطینی علاقے سے آتشیں بموں کو غباروں کے ساتھ باندھ کر اس لیے اسرائیل کی طرف چھوڑا جاتا ہے کہ وہ جہاں گریں، وہاں آگ لگ جائے۔
