یروشلم : اسرائیل نے فلسطینیوں دیے جانے والے ایک کروڑ 65لاکھ ڈالر ضبط کرلیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق 1948 ء میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شہری حقوق کی تنظیم نے اسرائیلی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ضمانت کی رقم واپس کرے جو انتظامیہ نے فلسطینیوں سے وصول کی تھی۔ یہ رقوم زیر حراست افراد کی رہائی کی ضمانت یا تحقیقات میں حاضری کے ثبوت کے طور پر جمع کی گئی تھیں اور قانون کے مطابق اسرائیل یہ رقم واپس کرنے کا پابند ہے۔ دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبہ عیسویہ سے 2نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ قابض فوج مغربی کنارے میں روزانہ گرفتاری کی مہم چلاتی ہے، جس میں بے گناہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا جاتا ہے اوران پر مقدمات قائم کیے جاتے ہیں۔ادھر مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں آباد کاروں نے مشرقی گاؤں یوسف میں زیتون کے کئی درختوں کو اکھاڑ پھینکا۔