اسرائیل نے لبنان کا میزائل مار گرایا

   

یروشلم: اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے لبنان سے اسرائیل کو نشانہ بنانے والے میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہا، “آئی ڈی ایف نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایک میزائل کو مار گرایا جو لبنان سے اسرائیل کی طرف داغا گیا تھا۔یو اے وی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ اپنے مشن پر جاری رہا۔ میزائل اسرائیلی حدود میں داخل نہیں ہوا اور پروٹوکول کے مطابق کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ڈی ایف نے جواب میں لبنانی تحریک حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا ہے ۔