اسرائیل نے پہلی بار ایرومیزائل ڈیفنس سسٹم لانچ کیا

,

   

حیفہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ ختم نہیں ہورہی ۔ آئے روز جنگ سے متعلق درد ناک خبریں منظر عام پر آتی ہیں ۔ ایسی کئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر عام آدمی کا دل کانپ جاتا ہے ۔ اب اسرائیلی فوج نے بحریہ احمر کیعلاقہ میں اپنا ایرو ایئر ڈیفنس سسٹم لانچ کردیا ہے ۔ اس سسٹم کی مدد سے فوج نے ایک میزائل کو بھی تباہ کیا ہے ۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسے صحیح جگہ پر رکھا گیا ہے تاکہ یہ دشمن کی طرف سے آنے والے میزائل کو مار گرائے ۔ ایرو ایئر ڈیفنس سسٹم ایک میزائل ڈیفنس سسٹم ہے ۔ اس نظام نے اسرائیل پر داغے گئے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کو تباہ کردیا ہے ۔ ایرو سسٹم کو 200کلومیٹر سے زیادہ رینج والے مختصر اور درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا ۔ اس نظام کا مقصد فوجی طیاروں یا توپ خانے کے راکٹوں کو روکنا نہیں ہے ۔