تل ابیب، 10 جون (یو این آئی) اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ گریٹا تھنبرگ فرانس جانے والی پرواز میں ہیں، جہاں سے وہ اپنے وطن سویڈن کے سفر کو جاری رکھیں گی۔ امدادی کشتی میں سوار افراد کو قانونی معاونت فراہم کرنے والی انسانی حقوق کی اسرائیلی تنظیم عدالہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امدادی کشتی پر سوار 3 دیگر افراد نے بھی فوری طور پر وطن واپسی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ عملے کے 8 دیگر ارکان ملک بدری کے حکم کو چیلنج کر رہے ہیں، انہیں عدالت میں پیشی سے قبل ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔