غزہ، 8 اکتوبر (یو این آئی) غزہ حکومت کے میڈیا دفتر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بمباری روکنے کی اپیل کے باوجود گذشتہ چار دنوں کے دوران محصور غزہ میں فضائی اور توپ حملوں میں 118 فلسطینیوں کو قتل کردیا ہے ۔دفتر نے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “اسرائیلی فوج ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی اپیل کو اور اس تجویز پر پیش کئے گئے مثبت ردعمل کو نظر انداز کر کے غزہ کی پٹی میں ہمارے عوام کے خلاف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے “۔
روس نے یوکرین کے بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا
ماسکو، 8 اکتوبر (یو این آئی) روس نے اس سال یوکرین میں پانچ ہزار مربع کلومیٹر علاقہ قبضے میں لیا ہے ۔ روس کو میدانِ جنگ پر مکمل اسٹریٹجک برتری حاصل ہے ۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر ولادمیر پوتن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی طرف سے روس کے اندر گہرائی تک حملے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، یوکرین کے اس اقدام سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے ۔ روسی صدر پوتن اور نیتن یاہو نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر تفصیلی بات چیت کی۔