غزہ: فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اسرائیل پر جنوبی غزہ میں ایمبولینس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے ۔تنظیم نے پیر کو ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے ہمارے چار ایمبولینسوں اور انسانی ہمدردی کا کام کرنے والی دس ٹیم کے ارکان کو نشانہ بنانے اورگھیرنے کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ ہماری ٹیموں کو نشانہ بنانے کا عمل اس وقت شروع ہوا جب اسرائیلی فورسز نے کل صبح غزہ کی پٹی کے رفح میں الحشاشین محلے پر بمباری کی اور علاقے پر کنٹرول کرلیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم سے رابطہ ایک دن سے زیادہ پہلے منقطع ہو گیا تھا، اور اس کی قسمت معلوم نہیں ہے ۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے گزشتہ منگل کو فلسطینی انکلیو کے خلاف دوبارہ حملے شروع کر دیے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی کے انتظام میں توسیع اور یرغمالیوں کی رہائی جاری رکھنے کے امریکی منصوبے کو قبول کرنے سے انکار کے جواب میں حملے دوبارہ شروع کیے گئے ہیں۔