یروشلم : اسرائیل کے شیرون علاقہ میں ایک میزائیل حملے میں 19 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی جبکہ فوج نے اطلاع دی کہ لبنان سے وسطی اسرائیل میں تین پراجیکٹائیل داغے گئے ۔ اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ تمام 19 زخمیوںکو علاج کیلئے دواخانوں کو منتقل کیا گیا ہے ۔ ان میں چار زیادہ زخمی بتائے گئے ہیں۔ اسرائیل کے ماگین ڈیوڈ اڈوم ایمجنسی میڈیکل سرویس نے بتایا کہ وسطی شہر ٹیرا میں ایک حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے ۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک عمارت سے دھواں اور آگ نکل رہی ہے اور ایمرجنسی خدمات وہاں پہونچ رہی ہیں۔ وزارت نے ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ در اصل حزب اللہ کے راکٹ حملے کا نتیجہ ہے جو اسرائیلی عرب ٹاؤن ٹیرا میں کیا گیا تھا ۔ اس میں 19 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم حزب اللہ کو ختم کرنے تک آرام نہیںکرسکتے اور نہ کریں گے ۔