جنوبی افریقہ کا اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں کیس
نیویارک: غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری صیہونی کارروائیوں کے تناظر میں اسرائیل کے ایک اخبار نے بتایا ہے کہ ایک سینئر قانونی ماہر نے حالیہ دنوں میں چیف آف اسٹاف ہرزل ہالیوی کے بشمول اعلیٰ قیادت کو متنبہ کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمہ میں اسرائیل کو غزہ میں اپنی کارروائی روک دینے کا حکم دے سکتی ہے۔ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ جو افراد کے درمیان فیصلے کرتی ہے، اس کے برعکس انٹرنیشنل کریمنل جسٹس مملکتوں کے درمیان قانونی تنازعات کی یکسوئی کرتی ہے۔ اس عدالت کا فیصلہ کیس کے فریقوں کیلئے قطعی اور لازم ہوتا ہے جس کے خڈف اپیل نہیں ہوسکتی۔ جنوبی افریقہ نے اسرائیل پر الزامات عائد کئے ہیں کہ وہ غزہ پٹی میں حماس کے ساتھ جنگ میں نسل کشی کا مرتکب ہوا ہے۔ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف میں سماعت جاریہ ماہ ہوسکتی ہے۔جنوبی افریقہ نے جمعہ کو عدالت سے ایک فوری حکم نامہ کی درخواست کی تھی جس میں کہا گیا کہ اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ میں 1948 کے نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔اسرائیل کے ترجمان ایلون لیوی نے ایک آن لائن بریفنگ میں بتایا کہ اسرائیلی حکومت خونریزی سے متعلق الزامات کو ختم کرانے کیلئے دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے پیش ہو گی۔