یروشلم ۔ اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا کہ امارات پرسائبر حملوں کے لیے اسرائیل کی زمین استعمال کی گئی۔ نیشنل سائبر کے سابق سربراہ یگال اونا نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکرز نے متحدہ عرب امارات کے خلاف زیادہ تر سائبر حملے کیے ہیں۔ اونا نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کو ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ قابض پولیس نے ان سائبر حملوں کے ماخذ کی چھان بین کی جن میں متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنایا گیا۔