واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو باور کرایا ہے امریکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے تناظر میں فوجیں تعینات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت بھی امریکی فوج کی تعیناتی کا ’’خیر مقدم نہیں کرے گی‘‘۔امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ’’ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ امریکی فوج اسرائیل میں تعینات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور بالکل واضح طور پر اسرائیلی امریکی فوجیوں کو اس تنازع میں شامل نہیں دیکھنا چاہتے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے سمیت حماس کے زیر حراست امریکی یرغمالیوں کی رہائی کے کسی بھی آپشن کو مسترد نہیں کرتی۔جان کربی کربی نے صحافیوں کی طرف سے حماس کے نمائندوں کی طرف سے قیدیوں کی رہائی پر یرغمالیوں کی واپسی پر امریکہ کے ساتھ اتفاق کرنے کے بارے میں بیانات پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ایسے بیانات نہیں دیکھ۔ اس لیے میں ان پر تبصرہ نہیں کروں گا۔