دمشق : اسرائیل نے ایرانی اسلحے کے قافلے کو عراقی سرحد عبور کرنے کے بعد نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی کاررائی میں ایرانیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔وال سٹریٹ جرنل نے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ نامعلوم طیاروں نے نصف شب دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقوں میں سرحد کو نشانہ بنایا۔اس علاقے کے قریب ملیشیا کی ایک فوجی جگہ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں بھاری جانی نقصان ہوا، اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ایران سے وابستہ ملیشیا سے تھا۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق زخمیوں کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، اسرائیلی حملہ کے نتیجے میں بھاری مادی نقصان کے علاوہ ٹرک اور ایندھن کے ٹینک بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ایجنسی فرانس پریس کے ایک سوال کے جواب میں امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ حملہ امریکی فوج یا اتحاد کا حملہ نہیں تھا۔دوسری طرف آبزرویٹری نہ ہی عراقی سرحدی محافظوں کا کوئی اہلکار فوری طور پر حملے کی نوعیت یا اس کے ذمہ دار فریق کا تعین کرنے میں کامیاب ہوسکا۔