اسرائیل کا جرمنی سے 3ارب یورو کی آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ

   

مقبوضہ بیت االمقدس ۔ اسرائیل نے جرمن شپ یارڈ کے ساتھ3جدید آبدوزیں خریدنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کردیے۔ عبرانی اخبار میکور رشون نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ اس معاہدے پر دستخط اسرائیلی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر میں برسوں کے مذاکرات کے بعد منعقد ہونے والی ایک مختصر تقریب میں ہوئے۔ اخبارنے نشاندہی کی کہ اس معاہدے میں 3ارب یورو کی 3جدید آبدوزوں کی تیاری شامل ہے جو دنیا کی جدید ترین آبدوزوں میں سے ایک ہے۔نئے معاہدہ میں ساڑھے 8کروڑ یورو مالیت کا سمجھوتا بھی شامل ہے۔