اسرائیل کا حماس کو بہانہ بنا کر فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینا ناقابل قبول ہے: روس کے وزارت خارجہ نے جاری کیا بیان 

   

  روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے غزّہ کے لئے بین الاقوامی مبصر مشن کی اپیل کی اور کہا ہے کہ اسرائیل کا، حماس کو بہانہ بنا کر، فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینا ناقابل قبول ہے۔ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق سرگے نے “مشترکہ مستقبل کی تعمیر” کے مرکزی خیال کے ساتھ قطر میں منعقدہ، 21 ویں دوحہ فورم سے خطاب کیا ہے۔خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کا اسرائیل پر حملہ بے سبب نہیں تھا۔ یہ حملہ اصل میں سالوں سے جاری محاصرے اور فلسطینی حکومت کے قیام سے متعلق کھوکھلے وعدوں کے بعد کیا گیا ہے۔لاوروف نے کہا ہے کہ ہم نے سالوں تک اسرائیل کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ فلسطینی حکومت کا قیام عمل میں نہ آنا مشرق وسطیٰ میں انتہا پسندی کو ہوا دینے والا ایک اہم عنصر ہے۔ فلسطین کی حکومتی حیثیت کا مُعّلَق رہنا علاقے کا خطرناک ترین پہلو ہے۔