اسرائیل کا حماس کے متعدد مراکز پر حملوں کا دعویٰ

   

تل ابیب: غزہ پٹی پر تشدد اسرائیلی فضائی اور بحری حملوں کی بیراج کے ساتھ غزہ میں جاری لڑائی چھٹے روز بھی جاری ہے۔یہ لڑائی گذشتہ ہفتے کے روز اس وقت شروع ہوئی تھی جب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے حیران کن طور پر غزہ کی سرحدی باڑ توڑتے ہوئے اسرائیلی کالونیوں پر حملہ کر دیا تھا۔فلسطین کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے مغرب میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی۔ادھر اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ پٹی میں حماس کے متعدد مراکز پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔اسرائیلی بحریہ نے بتایا کہ الحکہ میں حماس کے بحری یونٹوں کے ذمہ دار محمد ابو شمالہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔فوج کے پریس آفس نے ٹیلی گرام کے ذریعے ایک بیان میں کہا کہ اس کی فورسز نے حماس کے ایلیٹ یونٹ اور کمانڈ سینٹرز پر حملہ کیا جہاں 7 اکتوبر کو غزہ پٹی کی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقے میں حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔