غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ پر رات کے اندھیرے میں المغازی کیمپ پرحملہ کردیا، جس کے نتیجے میں51 فلسطینی شہید ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دھماکے بھی سنے گئے، المغازی کیمپ پر حملے میں 51 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا میں بچے بھی شامل ہیں۔غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پانچویں ہفتے میں داخل ہوگئے، اسرائیلی افواج کی جانب سے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اقوام متحدہ کے الفخورا اسکول پر بھی بمباری کی گئی تھی۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں اور ایندھن کی قلت سے غزہ کے 16 ہاسپٹلس اور 32 طبی مراکز میں کام رک چکا ہے۔